متعدد علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق مستونگ بازارسے گزرنے والی سوئی گیس کی مین پائپ لائن کو نامعلوم افرادنے دھماکا خیزموادسے اڑادیاجس سے مستونگ شہراوراس سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔شدید سردی میں گیس منقطع ہونے کے باعث صارفین کومشکلات کاسامناہے۔ واقعے کے بعدپولیس نے موقع پرپہنچ کرتفتیشی کارروائی شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 176111
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔